کراچی بندرگاہ پر277ملین روپے کے سامان میں فراڈ بے نقاب

کراچی بندرگاہ پر277ملین روپے کے سامان میں فراڈ بے نقاب

کنسائنمنٹ کی جانچ پڑتال کے دوران سامان کی غلط تفصیلات ظاہرکرنے کاانکشاف ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں 108 ملین کی ممکنہ چوری کی کوشش ہوئی،پاکستان کسٹمز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈکراچی کی مؤثر کارروائی کے دوران پاکستان کسٹمز نے کراچی پورٹ پر277ملین روپے مالیت کے سامان میں بڑے پیمانے پرفراڈ بے نقاب کردیا۔ای پی زیڈرسالپورجانے والے کنسائنمنٹ کی جانچ پڑتال کے دوران سامان کی غلط تفصیلات ظاہرکرنے کاانکشاف ہوا۔درآمد کنندہ نے مصنوعی پھول، مشینری کے پرزہ جات اوراسپرے ظاہر کیے ،جبکہ اصل سامان میں لوڈ سیلز، پرفیومزاورکاسمیٹکس برآمدہوئے ۔پاکستان کسٹمزکے مطابق میسرزبلومنگ بڈز انڈسٹریز کے کنسائنمنٹ میں ظاہر کردہ سامان اور اصل اشیاء میں نمایاں تضاد سامنے آگیا،کمپنی کا ای پی زیڈ لائسنس مصنوعی پھولوں اور پودوں کی تیاری و برآمد کے لیے منظور شدہ ہے ،تاہم برآمد شدہ سامان منظور شدہ پیداواری سرگرمیوں سے مطابقت نہیں رکھتا، سامان کی مجموعی مالیت 277 ملین روپے ہے ،جبکہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں 108 ملین روپے کی ممکنہ چوری کی کوشش کی گئی۔ترجمان کے مطابق درآمد کنندہ، مبینہ ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل جاری اور کنٹراوینشن کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...