وی آئی پی دورہ : مریم نواز نے امتحان ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

 وی آئی پی دورہ  : مریم نواز نے امتحان ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

وزٹ کے دوران عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے :وزیراعلیٰ میر رضا کی جگہ عاصمہ اعجاز تعینات ،دیوالی پر ہندوبرادری کو مبارکباد

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلٰی مریم  نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا۔وزیراعلیٰ  نے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا- مریم نواز نے کہاکہ وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے ،ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی وزٹ کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی ،ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ عاصمہ اعجاز کو ڈی سی جہلم تعینات کرتے ہوئے انکی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔وزیراعلیٰ کی طرف سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی گئیں،وزیراعلیٰ نے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ وی آئی پی وزٹ کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے ،وی آئی پی دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے ۔کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے اورسکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

تمام سکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کے لیے غیر محسوس رکھے جائیں ،سکیورٹی انتظامات کے باعث عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ،احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ادھروزیر اعلیٰ مریم نواز نے دیوالی کے تہوار پر ہندو بہن بھائیوں کو مبارکباددی ہے ۔ مریم نوازنے دیوالی کے موقع پر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہندو برادری کو خراج تحسین پیش کیاہے - مریم نواز شریف نے ہند و بہن بھائیوں سمیت اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کے لئے قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے ۔ہند و بہن بھائیوں سمیت اقلیتوں کے حقوق کے نہ صرف محافظ ہیں بلکہ ہر میدان میں جائز حصہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔پنجاب میں اقلیتوں کی سپیشل مینارٹی کارڈکے ذریعے مالی معاونت کی جارہی ہے ۔ محفوظ پنجاب ویژن کے تحتمینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشنبھی قائم کئے گئے ہیں۔پنجاب کو پہلا سکھ میرج ایکٹ منظو ر کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور زیر التوا ہندو ایکٹ 2017 کی منظوری بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...