ریاست کیخلاف تقاریر کرنیوالوں سے نرمی نہیں ہوگی، محسن نقوی

ریاست کیخلاف تقاریر کرنیوالوں سے نرمی نہیں ہوگی، محسن نقوی

عام الناس کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا قانون کی بالا دستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا، ایف سی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

 شبقدر(آئی این پی،اے پی پی )وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریاست کیخلاف تقریریں کرنے ، توڑ پھوڑ کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے والے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،قانون کی بالا دستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ وہ شبقدر ٹریننگ سینٹر میں فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) کے سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤ ٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں 983 جوان پاس آؤٹ ہوئے جن میں 35 خواتین بھی شامل ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے سخت وارننگ جاری کی کہ جو عناصر ریاست کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔

توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں اور عام الناس کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکساتے ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے قانون کی بالا دستی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی ہمیشہ ملک میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ پہلی صف میں رہی ہے ۔محسن نقوی نے جوانوں پر زور دیا کہ ان کے کندھوں پر ریاست کے تحفظ اور قانون و آئین کی پاسداری کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، جسے انہیں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت سے نبھانا ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...