لاہورسے ملتان جانے والی وین میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور(آئی این پی)لاہور سے ملتان جانیوالی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑکی اٹھی، تاہم موٹروے پولیس نے 11 بچوں سمیت 32 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم تھری موٹروے پر شرقپور کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑکی، موٹروے پولیس نے 11 بچوں اور خواتین سمیت تمام 32 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافروں سے بھری وین لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ شرقپور شریف کے قریب اس میں اچانک آگ لگ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments