پنجاب:36اسسٹنٹ کمشنرز ، 18ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

پنجاب:36اسسٹنٹ کمشنرز ، 18ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

مہوش ارشاد بھیرہ،صفت اللہ ڈسکہ،سہیل آفریدی اے سی پنڈی گھیب تعینات عمران خان ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ، عامر محمد ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال نارووال ہونگے

 لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،ہیلتھ رپورٹر)پنجا ب حکومت نے 36اسسٹنٹ کمشنرز اور 18 ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس)کے تقرر و تبادلوں کے  احکامات جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مہوش ارشاد کو بھیرہ، محمد اقبال کو پاکپتن، رشدہ شرافت کو چوآسیدن شاہ، سعد رحمن کو حضرو، اسفند یار کو راولپنڈی کینٹ جبکہ اکبر درانی کو منڈی بہاؤالدین کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا ہے ۔ اسی طرح زرغونہ خالد کو کلر کہار، حمزہ ریاض کو کامونکے ، رانا محمد شفیق کو شجاع آباد، محمد فرقان کو دریا خان، احمد شیر کو جنڈ،سہیل خان کو کھاریاں ،صفت اللہ کو ڈسکہ، شبانہ نذیر کو چنیوٹ، ثناء اللہ کو حاصل پور، طارق محمود گل کو عارف والا، فیضان احمد کو کہوٹہ اور عبدالزمان کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی ،انعم اکرم کوہیڈکوارٹر بہاولپور، احمد شیر کو وہاڑی، محمد ادریس کو سرگودھا، روہت کمار کو رحیم یار خان، طلحہ نعیم کو منکیرہ جبکہ ایمان ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں محمد اختر کو راولپنڈی سٹی ، فیصل مجید کو راولپنڈی صدر ،محمد عبداللہ کو گوجرانوالہ صدر، فرخ اللہ خان کو سیالکوٹ، سمیع احمد کو لودھراں، مجاہد وسیم کو ننکانہ صاحب، سعید احمد کو پپلاں ، محمد یحییٰ کو منڈی یزمان ،حافظ محمد زنیر یونس کو بھلوال اور سہیل آفریدی کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ادھر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ذیشان حیدر کو ریگولر بنیاد پر ایم ایس جناح ہسپتال لاہور،ڈاکٹر فرح انعام کو ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ ،ڈاکٹر محمد شہباز کو ریگولر ایم ایس میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لاہور ،ڈاکٹر ظل ہما کو ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر ثمرہ زہرہ کو ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے ہٹا کر محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر آفیہ زیب کو ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور،ڈاکٹر عامر محمد کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کو ایم ایس علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور ڈاکٹر انیل کمار کو ایم ایس گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ،ڈاکٹر ہارون طاہر کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میانوالی ،ڈاکٹر عبدالقادر خان کو ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ، ڈاکٹر صائمہ بتول کو ایم ایس ٹرشری کیئر ہسپتال نشتر ٹو ملتان ،ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا کو ایم ایس حب اینڈ سپوک ماڈل ہسپتال ظاہر پیر رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے ۔دوسری طرف ڈاکٹر عبدالرحمن کو ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ کونیا ایم ایس،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو ایم ایس علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر محمد عمران خان کو نیا ایم ایس ،ڈاکٹر فیصل وحید کو ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال سے ہٹا کر ڈاکٹر زاہد احمد کونیا ایم ایس ، ڈاکٹر ریاض احمد کو ہٹا کر ڈاکٹر فرحان خان کو ایم ایس چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان تعینات کردیا گیا ہے ، اسی طرح ڈاکٹر سعود افضل کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک کو ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات جبکہ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ن کی جگہ ڈاکٹر کاشف بشیر چودھری کو ایم ایس گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...