سالانہ بنیاد پرضروری اشیا 11.21 فیصدمہنگی ،ہفتہ وار 0.46فیصد سستی
اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.46 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 23 کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پٹرول 7.42 فیصد، ڈیزل 6.10 فیصد، پیاز 1.70 فیصد، کیلا 1.03 فیصد، گڑ 0.59 فیصد، چینی 0.43 فیصد، خشک دودھ 0.36 فیصد، دال مونگ 0.32 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد، ڈیزل میں 30.77 فیصد اور پٹرول میں 26.23 فیصد اضافہ ہوا، پیاز 19.67 فیصد، مٹن 14.67 فیصد، بیف 11.30 فیصد اور چکن 10.98 فیصد مہنگا ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments