بچے سمیت دیگر کیخلاف مقدمے پر قانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت
پانی چوری میں بچے ، نابینا اور معذور شخص کو بھی نامزد کیاگیا:وکیل درخواستگزار
لاہور (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے نہر توڑ کر پانی چوری کرنے کے الزام میں 6 سالہ بچے ، نابینا اور معذور شخص کے خلاف درج مقدمے کے معاملے پر جھنگ پولیس کو درخواست گزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ آبپاشی نے نہر توڑ کر پانی چوری کرنے کے الزام میں 42 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جن میں نامزد کئے جانیوالوں میں ایک چھ سالہ بچہ، ایک نابینا اور ایک معذور شخص بھی شامل ہے ،وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ آبپاشی نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ، عدالت تینوں کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments