غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر مقدمات کا اندراج ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (کورٹ رپورٹر) غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر مقدمات کا اندراج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
شہری اسجد علی نے وکیل رانا شاہد کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت، انسپکٹر جنرل پولیس اور چیف ٹریفک آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے معاملات میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، حالانکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر صرف ٹریفک چالان کیا جا سکتا ہے اور اس بنیاد پر مقدمے کا اندراج قانونی طور پر درست نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments