پاکستان کو معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے :شہری

پاکستان کو معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے :شہری

فیلڈ مارشل کی معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کاوشیں قابلِ تحسین بلوچستان ،پختونخوا کے سونے ،تانبے کے وسائل کو بروئے کار لا کر معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر )عوام کی طر ف سے عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان کو معدنی وسائل کے ذریعے عالمی معدنی قوت بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا، عوام نے حکومت سے معدنی ذخائر کو بروئے کار لانے اور معاشی خود انحصاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے پر زور دیا ،پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت ملک کے وسیع معدنی ذخائر میں عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ اس سلسلے میں عوام نے حکومت سے ملک کو معدنی قوت بنانے کا مطالبہ کیا ،پاکستانیوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی معیشت کو اپنے پائو ں پر کھڑا کرنے اور معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سونے اور تانبے کے وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے ،شہریوں نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں اور معدنی منصوبوں کی بدولت مقامی آبادی کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ شہریوں کے مطابق عالم اسلام کی معدنی دولت سے مالا مال واحد قوت ہونے کے ناطے ، عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوامی خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا ،عوام نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کے لئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر عملی پیش رفت کرنی چا ہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...