وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں نے بغیر تخمینے 38کھرب 9ارب بجٹ مانگ لیا

وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں نے بغیر تخمینے 38کھرب 9ارب بجٹ مانگ لیا

حقیقی ضروریات کا جائزہ لئے بغیر بجٹ مانگنا پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ڈی اے سی فیصلوں پر عمل درآمد ، ریکارڈ کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے ، آڈٹ حکام

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی وزارتوں، ڈویژ نوں اور محکموں نے تخمینے اور اسیسمنٹ کے بغیر 38 کھرب 9 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد بجٹ مانگا ہے ، مذکورہ بجٹ کو استعمال کئے بغیر سرنڈر کرنے یا دوسری ضرورت کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔ آڈیٹر جنرل مالی سال2025 -2024رپورٹ کے مطابق وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران نے ضروریات کا جائزہ لئے بغیر بجٹ طلب کیا، جو کہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3,809.190 ارب روپے کے اس غیر ضروری بجٹ میں سے 3,644.804 ارب روپے کی رقم 841 کاسٹ سینٹرز سے سرنڈر یا ری ایپروپریٹ کی گئی، آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں میں بجٹ کے تخمینوں کو ضرورت کے تحت بنانے اور فنڈز کے درست استعمال سے قبل حقیقی ضرورت کا تخمینہ لگانے کے لئے مؤثر محکمانہ کنٹرول یا چیک کا نظام موجود نہیں ہے، جس کے باعث نہ صرف اوور بجٹنگ ہوئی بلکہ قومی خزانے کا فنڈ بھی غیر ضروری طور پر بلاک ہو کر رہ گیا۔ آڈیٹر جنرل نے معاملے پر وفاقی وزارت خزانہ کو آگاہ کیا تھا، جس پر انتظامی مؤقف اپنایا گیا کہ ضرورت کے بغیر بجٹ کی غیر ضروری مانگ متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ہدایات متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو بھجوا دی گئی ہیں ،ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر اے جی پی آر کو فنانس ڈویژن کے بجٹ ونگ کے ساتھ مل کر پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کے ساتھ بجٹ کو جائزہ(Reconciliation) کرنے اور ریکارڈ کی آڈٹ سے تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ آڈٹ حکام نے بھی ڈی اے سی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کی سفارش کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...