مقدمے کی نقول فراہم

 مقدمے کی نقول فراہم

کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمد گی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں۔

جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ سمیت دیگر ملزموں کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزموں پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مقدمے میں شریک ملزمان میں ذیشان، سہیل، سمیر اور عاقب شامل ہیں۔ ملزموں کے خلاف گارڈن تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...