9مئی کیس:شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

9مئی کیس:شاہ محمود کی درخواست  ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت18 نومبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9مئی کے مقدمات میں گرفتار شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل دلائل کیلئے پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی ۔ وکیل درخواستگار نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن ضمانت کی درخواست کو لٹکانے کیلئے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہی ، عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...