شیرنی کے حملے میں ہلاکت، ورثا نے ملزموں کو معاف کردیا

شیرنی کے حملے میں ہلاکت، ورثا نے ملزموں کو معاف کردیا

فیض، نعمان ضمانت پر رہا، پولیس نے دونوں ملزموں کاریمانڈ مانگاتھا پولیس کی ریمانڈ کی استدعا مسترد، سرکاری وکیل کی راضی نامے کی مخالفت

لاہور (کورٹ رپورٹر )ماڈل ٹاؤن کچہری میں کاہنہ میں شیرنی کے حملے سے شہری طلحہ کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیش رفت ۔ جاں بحق نوجوان کے ورثا نے گرفتار دونوں ملزموں کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا، جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ قیصر ریاض نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے گرفتار ملزموں فیاض احمد اور نعمان حسن کو عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کے لیے دونوں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔

دورانِ سماعت جاں بحق نوجوان طلحہ کے قانونی ورثا بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ورثا نے عدالت کو بتایا کہ وہ اللہ کی رضا کی خاطر دونوں ملزموں کو معاف کرتے ہیں، ورثا کی جانب سے بیان کے ساتھ بیانِ حلفی بھی جمع کرایا گیا۔ سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں نے سنگین جرم کیا ہے لہٰذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیاض احمد اور نعمان حسن کی پچاس، پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...