سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال سے کھڑا بوئنگ 767 طیارہ نیلام

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال  سے کھڑا بوئنگ 767 طیارہ نیلام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 29اگست 2017 سے موجود بوئنگ 767 طیارہ بالآخر نیلام ہوگیا، فلائی جیٹ ایشیا ایئرویز کا طیارہ 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد میں فروخت کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے باعث طیارہ ناقابل استعمال ہوگیا تھا جسے عدالتی احکامات پر نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے لیے جاری اشتہار میں طیارے کی محفوظ بولی 4 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ  29 اگست 2017 سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا جس پر لاکھوں روپے کے واجبات بھی تھے ، جو نیلامی کی رقم سے وصول کرلیے گئے ۔ چارٹر پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے اس طیارے کے انجن، نشستیں اور لینڈنگ گیئر درست حالت میں موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...