شہری کواسلام آباد کاڈومیسائل جاری نہ کرنے پر ڈی سی ہائیکورٹ طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکی مروت کے شہری حماد اللہ کو اسلام آباد کا ڈومیسائل جاری نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ڈی سی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کے جاری حکمنامہ میں کہاکہ آئندہ سماعت تک ڈومیسائل جاری کرکے عدالت میں جمع نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ڈی سی عدالت پیش ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments