یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہسپتال منتقلی کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے ۔وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 10 مئی 2023 سے مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں، وہ کینسر اور دمے کے مرض میں مبتلا ہیں، سموگ کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔درخواست کے مطابق ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو ہائیڈرو تھراپی اور فزیو تھراپی تجویز کی ہے ، تاہم جیل میں ہونے کے باعث ان کا مناسب علاج نہیں ہو پا رہا ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قید ہونے کے باعث ان کا آپریشن ممکن نہیں ۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کرکے علاج کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments