میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ شخص کی موجودگی لازمی قرار
خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی :چیف ڈرگ کنٹرولر
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں میڈیکل سٹورز پر ادویات کی فروخت کیلئے کوالیفائیڈ شخص کی موجودگی لازمی قرار دے دی ، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب فیصل محمود نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو سخت حکم نامہ جاری کر دیا ۔محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی جانب سے 16 نومبر 2026 کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ شخص کی عدم موجودگی کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس پر ایکشن لیا گیا ہے ،پنجاب ڈرگ رولز 2007 کے رول 20(1)بی کے تحت ادویات کی فروخت کوالیفائیڈ شخص کی نگرانی میں ہوگی اوراس کے بغیر میڈیکل سٹورز کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،کوالیفائیڈ شخص کے بغیر ادویات کی فروخت لائسنس کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔فیصل محمود نے کہا کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز اپنے علاقوں میں لائسنس کی شرائط پر عملدرآمد کرائیں، خلاف ورزی کی صورت میں ڈرگ انسپکٹر لائسنس ہولڈر کو فوری ادویات کی فروخت روکنے کا حکم دے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments