بلاول کی باتوں کا جواب عطا تارڑ نہیں وزیراعظم دیں، شرجیل

بلاول کی باتوں کا جواب عطا تارڑ نہیں وزیراعظم دیں، شرجیل

ہرمسئلے کاحل ریفرنڈم تو ترامیم کی کیا ضرورت، وفاقی وزیر کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ کے بجائے وزیرعظم شہباز شریف دیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کی کوئی منطق بھی ہونی چاہیے ۔ اگر ہر چیز کا حل ریفرنڈم ہے تو آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صدر اور بلاول سے ملاقات میں ریفرنڈم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود اس معاملے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں، آئین یہ نہیں کہتا ہے کہ صوبے بنانے سے پہلے ریفرنڈم ضروری ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات بھی کہی کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ بہتر ہوتا عطاتارڑ کہہ دیتے کہ پیپلز پارٹی ہماری حمایت چھوڑ دے ، وفاقی وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...