سندھ میں ن لیگ کی کوئی حیثیت نہیں
کراچی (آئی این پی)سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ میں سندھی اور مہاجر فسادات کرانا چاہتی ہے ۔
ماضی میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں جو لسانی فسادات کے نتیجہ میں جانیں گئی ہیں اس کا اندازہ اسلام آباد اور لاہور والے نہیں کرسکتے ۔سندھ میں مسلم لیگ ن اور مصطفی کمال کی جماعت کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس وقت ایم کیو ایم خاص طور پر یہ مہم چلا رہی ہے اور نفرت انگیز باتیں کر رہی ہے ، ہمیں خدشہ ہے کہ اردو، سندھی، پشتو، پنجابی اور ہزارہ بولنے والے کے لسانی بنیاد پر گروہ بنائے جا رہے ہیں۔ نفرتیں تم پھیلاؤ، قتل تم کرو ، سندھیوں کے خلاف سازشیں تم کرو اور تم ہی کہتے ہو اس کا ذمہ دار بلاول بھٹو ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments