پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک  چین  سٹرٹیجک  شراکت  داری،سکیورٹی  تعاون  مزید  مضبوط  بنانے  پر  اتفاق

وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام کیلئے تعاون کی یقین دہانی باہمی رابطہ کاری کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو زبان سکھانے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان آئینگے

 اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان اور چین کا سٹر ٹیجک شراکت داری، سکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معاونت بڑھانے پر اتفاق ہوا ،اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو فعال اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لئے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان آئینگے ، چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم کئے جانے والے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ،چینی سفیر نے بھرپور تعاون اور تمام مسائل بروقت حل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو بھی سراہا،ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...