ہائیکورٹ:پی ٹی ایس کے ریجنل ڈائریکٹر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

ہائیکورٹ:پی ٹی ایس کے  ریجنل ڈائریکٹر کے خلاف  مقدمات کی تفصیلات طلب

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے ریجنل ڈائریکٹر صفدر علی کی مبینہ ہراسانی کے خلاف درخواست پر صوبے بھر میں ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

 عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ایس ایس پی ایسٹ اور ویسٹ سمیت دیگر فریقین کو 16 دسمبر تک مقدمات کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نصیر ہاشمی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ صفدر علی کے خلاف سرجانی ٹاؤن، سائٹ سپر ہائی وے اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ درخواست گزار اور مدعی کے درمیان پرانا تنازع اور ہرجانے کا دعویٰ بھی زیر التوا ہے ۔ انہیں ہراساں کرنے کے لیے اقدام قتل سمیت جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔ ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں نامزد کردیا جاتا ہے ۔ درخواست گزار کے خلاف سندھ بھر میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ قانونی چارہ جوئی کرسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...