1971کی جنگ میں پاکستانیوں پر بھارتی مظالم تاریخ کا سیاہ باب

1971کی جنگ میں پاکستانیوں  پر بھارتی مظالم تاریخ کا سیاہ باب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)1971کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہاری کمیونٹی سمیت محب وطن پاکستانیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔

 بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے نہتے اور بے گناہ پاکستانیوں پر ظلم و ستم کی بدترین مثالیں قائم کیں، بہاری کمیونٹی کے افراد نے پاکستان سے محبت کی قیمت اپنے گھر بار، جان و مال ،عزیز و اقارب کی قربانیوں کی صورت میں ادا کی،مکتی باہنی کے مظالم سے متاثرہ بہاری کمیونٹی کے محمد علاالدین نے اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے پورے ملک میں آگ اور خون کا دریا بہایا، حالات اس قدر سنگین تھے کہ لوگوں کو اپنی جانیں بچانے اور اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،محمد علاالدین کے مطابق چٹاگانگ میں ظلم و بربریت کی ایسی ہولناک صورتحال تھی کہ انہوں نے 45 ڈرموں میں سربریدہ لاشیں جمع کیں، جبکہ بے شمار لاشیں سڑکوں پر پڑی تھیں جنہیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ، بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کی درندگی سے متاثرہ پاکستانیوں کی داستانیں آج بھی 1971 کے المناک واقعات اور انسانی المیے کی یاد دلاتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...