مسٹر پتلو اور بھائی کاشف کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ڈسکہ(نمائندہ دنیا)فراز سٹیڈیم بھگدڑ کیس میں مرکزی ملزم مسٹر پتلو اور اسکے بھائی محمد کاشف کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیاگیا۔
ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے 21 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ موترہ پولیس نے مرکزی ملزم مسٹر پتلو اور اس کے بھائی کاشف کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پردوبارہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کی تفتیش تاحال جاری ہے اور مزید حقائق سامنے لانے کے لیے ملزموں کی تحویل درکار ہے جس پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments