خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد 5 اہم آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری مکمل
گورنر خیبرپختونخوا نے پانچوں منظور شدہ آرڈیننسز صدر مملکت کو ارسال کر دئیے ، صدارتی منظوری کے بعد جلد اجرا متوقع پختونخوا اسمبلی اختیارات، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات ،خصوصی اقدامات سے متعلق قانونی ترامیم شامل
اسلام آباد (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے سے متعلق پانچ اہم آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔ منظور شدہ آرڈیننسز میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سمیت خصوصی اقدامات سے متعلق قانونی ترامیم شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے آرڈیننسز کی منظوری کے بعد انہیں اجرا کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا ۔ صدر مملکت کی جانب سے ان آرڈیننسز کے جلد اجرا کا امکان ہے ۔منظور شدہ آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا سپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026، خیبرپختونخوا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر (تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور نامزد اضلاع میں خصوصی اقدامات سے متعلق آرڈیننس بھی منظوری پانے والے قانونی مسودوں میں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments