افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں2نادرا اہلکار گرفتار
لاہور(اے پی پی)ایف آئی اے لاہور زون نے کرپٹ نادرا اہلکاروں اور ایجنٹس کے گٹھ جوڑ کے ذریعے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کے دوران نادرا کے سینئر ایگزیکٹو محمد عمران اﷲ کو ارفع کریم ٹاور لاہور میں قائم خدمت مرکز سے گرفتار کیا جبکہ نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی کے ڈیٹا انٹری آپریٹر ثاقب زاہد ملک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس معاملے میں ایجنٹس اور نادرا اہلکاروں کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments