پاکستان میں 12ماہ کے دوران 94لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

پاکستان میں 12ماہ کے دوران  94لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

اسلام آباد(نامہ نگار)عالمی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سمٹ 2026 کے موقع پر پاکستان سے متعلق اپنے سکیورٹی نیٹ ورک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

 کیسپرسکی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 12 ماہ  کے دوران مجموعی طور پر 94 لاکھ سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پاکستان میں کیسپرسکی کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز پر ہونے والے سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں سکیور ٹی سلوشنز نے بروقت روک لیا۔اسی طرح پاکستان میں 15 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کیسپرسکی نے پاکستان میں 63 لاکھ سے زائد ڈیوائسز پر ہونے والے حملوں اور 31 لاکھ سے زیادہ ویب پر مبنی حملوں کا پتا لگایا۔ دوسری جانب بیک ڈور حملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ رینسم ویئر اگرچہ مخصوص اہداف کو نشانہ بناتا ہے تاہم اداروں کے لیے اب بھی ایک سنگین خطرہ ہے ۔ کیسپرسکی کے سینئر سکیورٹی ریسرچر یوسف عبدالمنعم نے کہا ایسی صورتحال میں اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کیسپرسکی نیکسٹ ای ڈی آر اور ایکس ڈی آر جیسے جدید سائبر سکیورٹی سلوشنز استعمال کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...