این سی سی آئی اے لاہور کی کارروائیاں، 13ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے لاہور کی کارروائیاں، 13ملزم گرفتار

2غیر قانونی کال سینٹرز،جنسی استحصال میں ملوث نیٹ ورکس پکڑے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی ہدایات پر سائبر جرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،مختلف کارروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار، 6 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ میں کارروائیوں کے دوران 2غیر قانونی انٹرنیشنل کال سینٹرز بے نقاب،آن لائن فراڈ اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث نیٹ ورکس پکڑے گئے ۔ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر چھاپہ، برطانوی ٹیلی کام کمپنیوں کے نام پر جعلی پیکجز بیچنے والے کال سینٹر سے 6 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار، لیپ ٹاپ اور سی پی یوز برآمد ہوئے ۔ پارک ویو براڈوے کمرشل پلازہ میں قائم غیر قانونی کال سینٹر سے 2 ملزمان گرفتار، ڈائلر سافٹ ویئر کے ذریعے برطانوی شہریوں سے مالی فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ۔جوہر ٹاؤن سے محمد ہاشم طاہر گرفتار، ملزم پر امریکا میں مقیم 9 سالہ بچی کو آن لائن جنسی استحصال کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...