لاہور ہائیکورٹ :علیمہ خانم کی نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف مرکزی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
رجسٹرار آفس کو کیس فکس کرنے کی ہدایت کردی ۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف مرکزی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی جانب سے دائر متفرق درخواست منظور کرلی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر نے دلائل دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments