55ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار
آن لائن جوئے اور گیمنگ پلیٹ فارمز سے حاصل رقم کو بیرون ملک منتقل کیا گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے آن لائن جوئے اور منی لانڈرنگ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے مبینہ طور پر 55 ارب روپے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کئے ۔ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت سہیل اشرف، شہزاد اکرم اور وحید قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزموں نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ سنگل ممبر کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کو آن لائن جوئے اور گیمنگ پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی خطیر رقوم وصول کرنے کیلئے استعمال کیا۔ بعد ازاں اس رقم کو کرپٹو کرنسی (USDT) میں تبدیل کر کے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک منتقل کیا جاتا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments