لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سرفہرست
مجموعی اے کیو آئی267 ریکارڈ ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت
لاہور (دنیا نیوز)فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند رہی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سی ای آر پی آفس میں گزشتہ روز فضائی آلودگی کی شرح 396 ،علامہ اقبال ٹاؤن میں 340 ،برکی روڈ اور پیراگون میں 330 ،اے آر ایم میں 308، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 270 اور بیدیاں روڈ پر 263 ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق عسکری ٹین میں اے کیو آئی 186 جبکہ برکی روڈ کے ایک مقام پر فضائی آلودگی کی شرح 166 ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو آلودہ فضا سے محفوظ رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments