با باگورو نانک کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع

با باگورو نانک کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع

اندرون و بیرون ملک سے مرد و خواتین سکھ یاتریوں کی آمد کاسلسلہ جاری مہمانو ں کی سکیورٹی ، رہائش، ٹرانسپورٹ سمیت ہرقسم کے انتظامات مکمل

لاہور،ننکانہ (خبر نگار)سکھ مذہب کے بانی با باگورو نانک د یو جی کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئیں۔ ہمسایہ ملک بھارت سے 3 ہزار کے قریب یاتری واہگہ بارڈر کے راستے آج پاکستان داخل ہوں گے جہاں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان دیگر اعلی ٰافسران کے و سکھ رہنماؤں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کریں گے جبکہ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں مرد اور خواتین سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ۔

بورڈ کے میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانو ں کی مثالی انداز میں مہمان  نوازی کی جائے گی ۔تاکہ عالمی سطح پر ملک اور قوم کی نیک نامی مزید اضافہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہمانو ں کی سکیورٹی ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات سمیت دیگر تمام انتظام مکمل ہیں۔بورڈ کے سیکرٹری ناصر مشتاق تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔جبکہ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بورڈ کی سکیورٹی عملہ دن رات مہمانو ں کی خدمت میں سرگرم عمل ہو نگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...