نئے صوبے مسلم لیگ ن کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

 نئے صوبے مسلم لیگ ن کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

نواز شریف کی زیر صدارت رواں ہفتے اجلاس متوقع، شہباز شریف، مریم نواز ، اسحاق ڈار بھی شرکت کرینگے :ذرائع معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، قیادت وہی فیصلہ کرے گی جو ملکی و عوامی مفاد میں ہو گا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری سیاسی و آئینی بحث کے سلسلے میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ مشاورتی اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت رواں ہفتے منعقد ہونے کا امکان ہے ، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما شریک ہوں گے ، اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارٹی کے مؤقف، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور اس حوالے سے ممکنہ پارلیمانی و آئینی پیش رفت پر تفصیلی غور متوقع ہے ۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، پارٹی قیادت وہی فیصلہ کرے گی جو ملکی اور عوامی مفاد میں ہو گا، اللہ کا شکر ہے پختونخوا میں جو وسائل لڑائی کیلئے اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال ہوتے تھے اب وہ عوام کی بھلائی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...