حیدر آباد:1کروڑ سر کی قیمت والا دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد
کالعدم تنظیم کا کمانڈر شعیب خشک انتہائی مطلوب تھا،خفیہ اطلاع پر کارروائی
کراچی، حیدر آباد (سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ حیدرآباد نے دہشت گردی کی وارداتوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے قاسم آ باد سے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم ایس آ ر اے کے کمانڈر اصغر شاہ کے قریبی ساتھی شعیب خشک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار دہشت گرد سندھ بھر میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سندھ حکومت نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے رکھی تھی ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی نے 6، 7 اور 8 اکتوبر کو ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے تھے ، تاہم اس دوران وہ 3 ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھٹھہ اور حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments