گندم کا بڑا بحران پیدا ہونیکا خدشہ

 گندم کا بڑا بحران پیدا ہونیکا خدشہ

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بروقت فیصلے نہ کرنے کے باعث ملک میں گندم کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں گندم کی قیمت 157 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت 200 روپے فی کلو یا اس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے ، یہ وہی گندم ہے جسے کسانوں نے رواں سال اپریل اور مئی میں 65 روپے فی کلو سے بھی کم قیمت پر فروخت کیا تھا،حکومت نے نہ بروقت گندم درآمد کی اور نہ ہی نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...