فریال تالپور کی پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کو متحرک ہونے کی ہدایت

 فریال تالپور کی پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کو متحرک ہونے کی ہدایت

پیپلز پارٹی 1300 امیدوار میدان میں اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہی :فیصل میر اجلاس سے صدر پیپلز پارٹی پنجاب راجہ پرویز ، حسن مرتضیٰ و دیگر کابھی خطاب

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے لاہور سے پارٹی کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں اور تنظیمی امور کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں خود جائیں اور امیدواروں کے انتخاب کے عمل کا جائزہ لیں ،امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ، عوامی مقبولیت، ساکھ اور عوامی مسائل سے آگاہی کو بنیادی اہمیت دی جائے ۔اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، حسن مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بدلتے سیاسی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے امیدواروں کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا۔فیصل میر نے کہا کہ لاہور میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور تنظیمی سطح پر بڑی تعداد میں امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔ لاہور میں تقریباً 1300 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...