نئے سال کے شروع میں صوبوں کا معاملہ حل ہوجائیگا:خواجہ آصف

نئے سال کے شروع میں صوبوں کا معاملہ حل ہوجائیگا:خواجہ آصف

ریفرنڈم سے متعلق سٹیک ہولڈرز سے رابطے جاری،مثبت نتائج ہوں گے صوبوں کے قیام سے متعلق جوبھی دستاویز ہوگی وہ مشترکہ ہوگی:گفتگو

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں چلے گا، نئے سال کے شروع میں معاملہ حل ہوجائے گا، جلد ایسی کوئی شکل سامنے آجائے گی جوسب کوقبول ہوگی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے مزید  کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش ہے اور آئینی ترامیم کا طریقہ کار بھی درج ہے ، ریفرنڈم نئے سال کے شروع میں ہوسکتا ہے حتمی وقت نہیں بتاسکتا، ریفرنڈم سے متعلق دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے جاری ہیں ،جوبھی کیاجارہا ہے اس کے مثبت نتائج ہوں گے ، صوبوں کے قیام سے متعلق جوبھی دستاویز ہوگی وہ مشترکہ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم پر من و عن عمل درآمد ہوتا توآج یہ بحث نہ ہوتی، 18ویں ترمیم کی روح نکالی جاچکی ،میری خواہش ہے ملک بھر میں نئے صوبے بنیں،کتنے بنیں گے یہ معلوم نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...