وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف  30 نومبر سے روس کا  3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ماسکو روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع ہے ،دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات ہوگی، وزیراعظم روسی صدر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے شہباز شریف روسی دورے کے بعد ایران جائیں گے اور3 دسمبر سے شروع ہونے والے 18 ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...