نئے صوبوں پر وزیراعظم کی پالیسی کا انتظار :عظمیٰ بخاری
چاہتے ہیں شہباز شریف تاریخ رقم کریں اور جیل نہ جائیں :آغا رفیع اللہ ہم نئے صوبوں کے حامی:ہمایوں مہمند ، پروگرام ’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نئے صوبوں کے معاملے پربات کرکے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا،وہ پالیسی سٹیٹمنٹ تب دیں گے جب کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے ، وزیراعظم اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو برا کیا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ''دنیا مہربخاری کے ساتھ'' میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے مزیدکہا کہ نوازشریف پارٹی قائد اورشہبازشریف اتحادی حکومت کو لیڈ کررہے ،اتحادیوں کے ساتھ کوئی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے یا نہیں،اس کے بعد شہباز شریف اس معاملے پر نواز شریف کو آگاہ کریں گے ، جب کوئی پالیسی سٹیٹمنٹ پارٹی قیادت دے گی تو مریم نواز اس کو اختیار کرے گی ،وفاقی حکومت کی پالیسی کا انتٖظار ہے ،اس سے پہلے بے تکی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ خواہشات کے اوپر بات نہیں ہوسکتی، نئے صوبوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف ، قائد ن لیگ نواز شریف کا کوئی بیان نہیں آیا، بات وہ اہم ہوگی جب وہ بیان دیں گے ، ہم چاہتے ہیں شہباز شریف تاریخ رقم کریں اور جیل نہ جائیں ۔ پی ٹی آئی کے سینٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان خود کہتے ہیں انتظامی یونٹ بننے چاہئیں، سندھ کے معاملے پر عمران خان نے کہا تھا اس پر سوچ وبچار کرنا پڑے گا ،اصولی طور پر ہم نئے صوبوں کے بنانے کے حق میں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کچھ نہیں بتایا،وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ انہیں کسی نے بتایا نہ ہو ،جب انہیں بتا دیا جائے گا تو وہ بیان دے دیں گے ،جلدی کس بات کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments