پی پی ،ن لیگ عوامی ساکھ کھوچکیں
لاہور(سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاست اور معیشت کو سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی حکمرانی پر قابض نااہل طبقات نے تباہ کیا ہے ۔۔۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہیں اور اب ان کی سیاست کا دارومدار ہائبرڈ نظام کی آلہ کاری پر ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بعد اتحادی حکومت کی اہم شراکت دار ہے ۔ بلاول بھٹو حکومتی اتحاد کے ساتھ اپنی نورا کشتی کو حقیقی سیاسی مقابلے کا تاثر دینے میں بار بار ناکام ہو رہے ہیں۔ ہائبرڈ نظام کا حصہ بن کر آئین، عدلیہ اور جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا اور اب حکومت کے تمام فیوض و برکات سے مستفید ہوتے ہوئے اصولی اختلاف کا شکست خوردہ تاثر دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments