فیک ویڈیو کیس:عظمیٰ بخاری کی دائر درخواست پر سماعت ملتوی

فیک ویڈیو کیس:عظمیٰ بخاری کی دائر درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی ۔۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیک ویڈیو وائرل کیس ٹرائل کورٹ میں زیرِ التوا ہے ، درخواست گزار کواہم صوبائی عہدے پر فائز ہونے کے باعث سکیورٹی خطرات لاحق ہیں اور بیان پر جرح کیلئے ان کا پیش ہونا ممکن نہیں،استدعا ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے ۔دورانِ سماعت عدالت نے فلک  جاوید اور عتیق ریاض کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی جبکہ وزیر اطلاعات کے وکیل کو دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...