عمران کی صحت بارے خدشات، اپوزیشن رہنماؤں کا حکام کو خط
بانی پی ٹی آئی کو ذوالفقار علی بھٹو نہیں بننے دیں گے :اخوندزادہ حسین یوسفزئی بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ بھی اٹھایا :ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخوندزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات پر اپوزیشن ر ہنماؤں نے حکام کو مشترکہ خط لکھ دیا ہے اور اب تک وہ انہیں مل چکا ہو گا ، یہ خط نہیں ایک پٹیشن ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خط چیف جسٹس ہائیکورٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا ہے ،خط کینقول سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوائی گئی ہیں،خط میں عمران کی صحت سے متعلق خدشات پر تفصیلی بات کی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے تحریر کردہ خط کی نقل بھی منسلک کی گئی ہے ۔ اخوندزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو ذوالفقار علی بھٹو نہیں بننے دیں گے ، ایک قیدی کے بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،خط میں بشریٰ کی صحت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے اور ان کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ان کو اس لئے جیل میں رکھا جا رہا تاکہ بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جائے ، عمران خان نے آخری ملاقات میں کسی قسم کا بھی سمجھوتا کرنے سے منع کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments