محمد خان کی توہین عدالت درخواست پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

محمد خان کی توہین عدالت درخواست پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔۔۔

 عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خانبھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ محمد خان بھٹی نے 2023 میں ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تاہم اس کے باوجودمجھے انکوائری کے نوٹس بھجوائے گئے ۔دورانِ سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فرخ جاوید لودھی نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے ، تمام فریقین نے جوابات جمع کروا دیئے ہیں، درخواست گزار کی طرف سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...