نئے صوبے حساس معاملہ، جلد بازی نہ کی جائے :گورنر پنجاب

نئے صوبے حساس معاملہ، جلد بازی  نہ کی جائے :گورنر پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے حساس معاملے پر کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں کرنے کے بجائے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے ۔۔

 ،اس سلسلے میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے نتائج سے سبق حاصل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ اٹک میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ، مسلم لیگ (ن)اپنے آئینی مؤقف جبکہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے تحت معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔ سردار سلیم حیدر نے سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ سندھ اسمبلی عوام کے حقیقی ووٹوں سے منتخب ہونے والی اسمبلی ہے ، یہ "فارم 47" کی اسمبلی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی دو تہائی اکثریت پہلے ہی نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت میں قرارداد منظور کر چکی ، لہٰذا اس جمہوری اور عوامی فیصلے کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...