اسلام آباد جیل میں پنجاب سے 58 افسر و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات
3 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، 2 چیف وارڈرز، 18 ہیڈ وارڈرز ، 35 وارڈرز شامل
راولپنڈی (دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت کی جیل میں پنجاب کی مختلف جیلوں سے 58 افسران اور اہلکاروں کی ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔تعینات کئے جانے والوں میں 3 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس، 2 چیف وارڈرز، 18 ہیڈ وارڈرز اور 35 وارڈرز شامل ہیں،اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران ریاض اور چیف وارڈر فلک شیر بھی ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والوں میں شامل ہیں۔پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے 58 افسران و اہلکاروں کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی ہیں، تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments