وزیراعظم کا دورہ روس ، 15سے 16معاہدوں پر دستخط ہونگے
تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں معاہدے شامل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کے دورہ روس کو انتہائی تاریخی قرار دیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ہے ، اسی لیے ان شعبوں سے متعلق مختلف معاہدے کیے جائیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری 3 روزہ دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطر فہ تعلقات مضبوط بنانے اور توانائی و سرمایہ کاری کے معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments