پختونخوا :ارکان اسمبلی کا گرفتاری سے متعلق قانونی تحفظ ختم،5آرڈیننس جاری

 پختونخوا :ارکان اسمبلی کا گرفتاری سے متعلق قانونی تحفظ ختم،5آرڈیننس جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا سے متعلق 5 صدارتی آرڈیننس جاری کردئیے ۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی بیشتر مراعات ختم کردی گئی ہیں جن میں اراکین کو حاصل حفاظتی حراست سے استثنیٰ اور۔۔۔

 اراکین اسمبلی کی گرفتاری یا حراست کے لیے سپیکر کی اجازت سے متعلق قانونی تحفظ بھی شامل ہے ۔آرڈیننس میں اراکین اسمبلی کی مراعات کے تحفظ سے متعلق قانون کے 40 میں سے 21 سیکشنز حذف کردئیے گئے ہیں جبکہ اسمبلی، اراکین اور کمیٹیوں کے استحقاق کی خلاف ورزی سے متعلق قانونی دفعات بھی ختم کردی گئی ہیں۔آرڈیننس کے تحت گرفتار یا زیرحراست رکن اسمبلی کی حاضری سے متعلق دفعہ حذف جبکہ سول اور فوجداری کارروائی سے اراکین اسمبلی کو حاصل تحفظ سے متعلق دفعہ بھی ختم کردی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق ایک الگ آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے ،خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ سپیشل انیشی ایٹو آرڈیننس 2026 بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ،صدارتی آرڈیننس کے تحت مخصوص اضلاع کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر ارکان کو وزیراعظم نامزد کریں گے جبکہ دیگر اضلاع کیے لیے قائم ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو گورنرخیبرپختونخوا نامزدکریں گے ۔خصوصی منصوبوں سے متعلق آرڈیننس کو دیگر قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی جبکہ خصوصی منصوبوں سے متعلق آرڈیننس کے تحت کیے گئے اقدامات اور احکامات کے خلاف سول عدالتوں کا دائرہ اختیار نہیں ہوگا،صدارتی آرڈیننس کے تحت خیبرپختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں بھی ترمیم کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق قانون میں نئی شق شامل ی گئی ہے ،صدارتی آرڈیننس کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈ مدارس کو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...