پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کیلئے تین شرائط رکھ دیں:پی ٹی آئی

 پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کیلئے  تین شرائط رکھ دیں:پی ٹی آئی

لاہور (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد کیلئے تین شرائط رکھی ہیں۔۔

، پہلی شرط یہ ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو واپس دی جائیں، دوسری شرط خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خاتمہ ہے جبکہ تیسری شرط پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنا ہے ،اگر پیپلز پارٹی تینوں شرائط تسلیم کر لیتی ہے تو ہمیں یقین ہوگا یہ نورا کشتی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی ظفر نے مزید کہاکہ تحریک انصاف نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے اوراس سے متعلق ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہیں، ریفرنڈم کے بعد صوبے بنانے کا طریقہ کار طے ہونا چاہیے ، 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی اس پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اگر توبہ کر لی ہے تو پھر انہیں ہماری شرائط بھی تسلیم کرنی چاہئیں،پنجاب میں حکومت کی عمارت خطرے میں نظر آرہی ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...