چینی برآمد، گندم درآمد، تجارتی خسارہ 4 ارب 13 کروڑ ڈالر سے متجاوز
اسلام آباد (مدثر علی رانا) دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2026ء کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 4 ارب 13 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔۔
درآمدات میں 17 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں صرف 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران چینی کی برآمد اور گندم کی درآمد دوبارہ شروع ہوگئی جس سے گزشتہ برس کی طرح چینی برآمد کرنے کے بعد مہنگی چینی درآمد کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔دستاویز کے مطابق اکتوبر میں 10 ہزار 346 ٹن چینی برآمد کی گئی جس کی مالیت 49 لاکھ 36 ہزار ڈالر تھی جبکہ ستمبر 2026 اور اکتوبر 2025 میں چینی کی برآمد صفر رہی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے پہلے 2 لاکھ ٹن اور بعدازاں مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، یوں مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چینی کی برآمد کے بعد مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوبارہ مہنگی چینی درآمد کرنا پڑ سکتی ہے جس کا بوجھ عوام پر منتقل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments