بابا گورونانک نے امن، مساوات کا پیغام دیا،صدر ،وزیر اعظم

بابا گورونانک نے امن، مساوات کا پیغام دیا،صدر ،وزیر اعظم

اسلام آباد(نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بابا گرو نانک کے جنم پر اپنے پیغام میں کہا سکھ مذہب کے۔۔

 بانی بابا گرو نانک دیو جی نے امن، مساوات، ہمدردی اور تمام انسانوں کے احترام کا درس دیا ۔ انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کی سکھ برادری اور ان کی تعلیمات سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا بانی سکھ مذہب بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں آباد سکھ برادری کو دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بابا گرو نانک بلا شبہ غیر معمولی شخصیت تھے جنہوں نے معاشرے میں فروغِ امن، باہمی رواداری اور سماجی مساوات جیسی مثبت اقدار کا پرچار کیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ سر زمین سکھ مت کے مقدس ترین مقامات کی میزبان ہے ۔انہوں نے کہا حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ، بابا گرو نانک کا پیغامِ امن انسانیت کے مابین ہم آہنگی اور اخوت کے فروغ کا باعث ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...