سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم، ریٹرن فارم ایس ٹی آر سیون تبدیل

سیلز ٹیکس رولز میں ترمیم، ریٹرن فارم ایس ٹی آر سیون تبدیل

نئے فارم STR-7میں ایف بی آر لوگو، سٹیٹس، رجسٹری کے خانے شامل سیلز ٹیکس کریڈٹ سیکشن میں سیریل 1سے 8تک مختلف مدات اور کوڈز فراہم

اسلام آباد (ایس ایم زمان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کرتے ہوئے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ریٹرن فارم ایس ٹی آر سیون (STR-7) تبدیل کر دئیے ہیں، ایف بی آر ایس آر او 2271 (I)/2026کے مطابق یہ ترامیم فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی ذیلی دفعہ (1) برائے دفعہ 4 اور دفعات 40 و 45A نیز سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 50 اور ذیلی دفعہ (1) برائے دفعہ 71 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہیں، جنہیں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دیگر متعلقہ دفعات کے ساتھ ملا کر پڑھا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز 2006 کے رول 14 کے ذیلی رول (1) میں موجود فارم STR-7 کی جگہ نیا فارم شامل کیا گیا ہے ۔ نئے فارم STR-7 میں حکومت پاکستان، سیلز ٹیکس اینڈ فیڈرل ایکسائز ریٹرن NSTR، ایف بی آر لوگو، اسٹیٹس اور رجسٹری کے خانے شامل ہیں۔

جن میں این ٹی این، نام (انفرادی یا اے او پی/کمپنی)، ٹیکس پیریڈ، نارمل یا نظرثانی شدہ ریٹرن کی نوعیت، سبمشن ڈیٹ اور ٹیکس آفس کی معلومات کے علاوہ کاروباری نوعیت کے تحت گراس ویلیو، ٹیکسیبل ویلیو اور سیلز ٹیکس کے کالم رکھے گئے ہیں۔ سیلز ٹیکس کریڈٹ کے سیکشن میں سیریل 1 سے 8 تک مختلف مدات اور کوڈز دیے گئے ہیں، جن میں رجسٹرڈ افراد سے ملکی خریداری (بغیر فکسڈ اثاثے ، کوڈ 100101)، اسٹیل میلٹرز اور ری رولرز کو سپلائی کی جانے والی بجلی پر اضافی سیلز ٹیکس سے حاصل ان پٹ (کوڈ 100117)، غیر رجسٹرڈ افراد سے ملکی خریداری (کوڈ 100102)، فکسڈ اثاثوں کے علاوہ درآمدات بشمول کمرشل درآمدات پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس (کوڈ 100103)، کیپٹل گڈز/فکسڈ اثاثے (کوڈ 100104)، مہینے کے لیے ان پٹ (کوڈ 100105)، گزشتہ ٹیکس پیریڈ سے منتقل شدہ کریڈٹ (کوڈ 100106)، غیر رجسٹرڈ خریدار کا سی این آئی سی/این ٹی این نہ دینے پر دفعہ 8(1)(m) کے تحت ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس (کوڈ 100109)، دفعہ 8B(6) کے تحت ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس (کوڈ 100114)، رو 6b کے مطابق ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس کی واپسی (کوڈ 100115)، مستثنیٰ یا غیر ٹیکس شدہ سپلائیز سے متعلق ناقابل قبول ان پٹ (کوڈ 100107)، سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 7(2)(i) و 8(1)(i) اور کریڈٹ نوٹس/سیلز ٹیکس میں کمی کی عدم اجازت سے متعلق ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس (کوڈ 100111)، پچھلی ریٹرن کی رو 7c سے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی اجازت اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں کمی (کوڈ 100112)، رو 7a کے ذریعے پہلے مسترد شدہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں کمی کی عدم اجازت کا بیلنس (کوڈ 100113) اور مجموعی کریڈٹ (کوڈ 100108) شامل ہیں۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...